۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرم علی حیدری

حوزہ/ افسوس کہ ہر دور میں کسان کا استحصال ہوتا رہا اور ہمیشہ وقت کی حکومتیں صرف دعوے اور وعدے کرتی رہیں، عملی طور پر زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لئے کچھ نہ کیا۔⁦

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کسان ڈے کے موقعے پر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان نے کہا کہ یوم کسان کے موقعے پر ملک عزیز پاکستان کے جفاکش، زحمت کش سچے اور مخلص کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انکی بے نظیر و بے شمار خدمات سر انجام دینے کو خراجِ تحسین پیش کرن ہماری اخلاقی اور شرعی ذمیداری کے ساتھ انسانی اقدار کا تحفظ بھی ہے۔ 

جبکہ در حقیقت زراعت معیشت کے لئے ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ھے اور یہ کسانوں کا واحد شعبہ ہے جو ہر موسم و فصل میں نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات وہ ہمہ وقت اپنا تن من دھن قربان کرکے محنت و مشقت و لگن اور اخلاص کے ساتھ اپنے علاقوں میں خوشیاں و آبادیاں لانے کی بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔

مگر افسوس کہ ھر دور میں کسان کا استحصال ھوتا رھا اور ہمیشہ وقت کی حکومتیں صرف دعوے اور وعدے کرتی رھیں عملی طور پر زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لئے کچھ نہ کیا۔

اور کسانوں کی اہمیت جتنی مذہبِ اسلام میں ہے کسی اور مذہب و دھرم میں نہیں ہے کیونکہ اسلام صرف نماز روزے اور دیگر واجبات و فرائض و مستحبات کی ترویج و اشاعت کا نام نہیں ہے بلکہ ہر صاحبِ حق کو حقوق مہیا کرنے کا درس جو درس اسلام نے دیا ہے کسی اور مذہب نے نہیں دیا ہے۔
اور ہمیں اُن مخلصیین اور زحمت کش کسانوں کی قدردانی کرنی چاہئیے۔خداوند متعال زحمت کش،سچے اور کھرے اور فرض شناس کسانوں کو سدا سلامت شاد و آباد رکھے۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .